From 20th October all non compliant SIM devices will be blocked – PTA

0
5205
Pakistan Telecommunication Authority will block all non complaint SIM devices
Pakistan Telecommunication Authority
Spread the words

اسلام آباد – پی ٹی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ ایسی تمام سم ڈیوائسس جو کے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ نہیں ہیں. 20 اکتوبر کے بعد بند کر دی جائیں گی.

پی ٹی اے کی جانب سے تمام موبائل فون صارفین کو ایک میسج بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں سم ڈیوائسس جو رجسٹرڈ نہیں ہیں انکے بند ہونے کی تاریخ اور کسی بھی سم ڈیوائس کی معلومات کے لیے ہدایات درج ہے کہ یہ کس طرح معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپکی ڈیوائس رجسٹرڈ ہے یا نہیں.

Pakistan Telecommunication Authority Sent a Text Message to all Users to check if their phone is PTA certified All sim devices will be blocked after 20 october 2018

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا فون یا سم ڈیوائس پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے تو ابھی اپنی ڈیوائس کا IMEI نمبر لکھ کر اس نمبر پر ارسال کریں.

یاد رہے کہ سم ڈیوائسس میں وہ تمام موبائل فونز، سمارٹ فونز، انٹرنیٹ ڈیوائسس، لیپ ٹاپس، ٹیبلٹس اور کیمرے شامل ہیں جن میں سم کارڈ کا استعمال کیا جاتا سکتا ہے.

اپنے موبائل فون کا IMEI نمبر جاننے کے لیے *#06# ملائیں.

مزید معلومات کے لئے ابھی کمنٹ کریں اور یہ معلومات اپنے دوست احباب سے بھی شیئر کریں. شکریہ.